مسلم لیگ نون پنجاب کی تنظیم سازی کر دی گئی

مسلم لیگ نون پنجاب کی تنظیم سازی کر دی گئی
مسلم لیگ نون پنجاب کی تنظیم سازی کر دی گئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کی تنظیم سازی کر دی گئی۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی عہدے داروں میں شیخ آفتاب سینئر نائب صدر ہوں گے،سائرہ افضل تارڑ، چوہدری سعود مجید، محمد منشاء اللہ بٹ، ذکیہ خان اور امانت اللہ خان شادی خیل نائب صدور ہوں گے،ذیشان رفیق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ رانا محمد ارشد خواجہ محمد وسیم جوائنٹ سیکرٹریز مسلم لیگ نون پنجاب ہوں گے۔پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر ڈویژنل سطح کی تنظیم کو بھی متعارف کروا دیاگیااورصدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثناء اللہ کی مشاورت سے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نون پنجاب سردار اویس لغاری نے ڈویژنل عہدیداران کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں ملک ابرار صدر، تنویر اسلم ملک سینئر نائب صدر، ملک سہیل بلال جنرل سیکٹری اور چوہدری ندیم خادم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہوں گے۔لاہور ڈویژن میں شیخ وسیم اختر صدر، ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان سینئر نائب صدر اور پیر اشرف رسول جنرل سیکرٹری ہوں گے۔گوجرانوالہ ڈویژن میں چوہدری عابدرضا صدر، ملک سعید، فاروق گھمن سینئر نائب صدور ا ور محمد توفیق بٹ جنرل سیکرٹری ہوں گے۔سرگودھا ڈویژن میں شاہنواز رانجھا صدر، حمیر حیات روکھڑی نائب صدر اور ملک وارث کلو جنرل سیکرٹری ہوں گے۔فیصل آباد ڈویژن میں حاجی اکرم انصاری صدر اور کرنل ایوب گادھی جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ملتان ڈویژن میں عبدالرحمن کانجو صدر،اسلم بودلہ،رانا بابر حسین عابد سینئر نائب صدور،شیخ طارق رشید جنرل سیکٹری اور چودھری یوسف کسیلیہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہوں گے۔

ساہیوال ڈویژن میں میاں یاور زمان صدر،چوہدری طفیل جٹ سینئر نائب صدر، افتخار چھچھڑ جنرل سیکرٹری اور سید عاشق حسین کرمانی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ڈی جی خان ڈویژن میں میر اعجاز احمد اچلانہ صدر، خضر حسین مزاری سینئر نائب صدر، اور حماد نواز ٹیپو جنرل سیکرٹری ہوں گے جبکہ پہلے سے نامزد عہدیدران اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق رانا ثنائاللہ صدر، اویس لغاری جنرل سیکرٹری، ملک ندیم کامران سینئر نائب صدر ہیں۔حنیف عباسی، راجہ عتیق سرور، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق، راجہ قمر الاسلام، رانا مشہود احمد خان، ملک احمد خان اور ارشد لغاری نائب صدور ہیں جبکہ عظمی زاہد بخاری سیکرٹری انفارمیشن اور میاں مرغوب احمد سیکرٹری فنانس ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور