روسی صدر نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کو قیمتی تحفہ دے دیا

روسی صدر نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کو قیمتی تحفہ دے دیا
روسی صدر نے سعودی فرمانرواشاہ سلمان کو قیمتی تحفہ دے دیا

  



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا ہے۔پیوٹن کے دورے میں روس اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمت کی 20 یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جن پر سعودی اور روسی حکام نے دستخط کیے تاہم ان سمجھوتوں کی کل مالیت کا اعلان نہیں کیا گیا۔روسی صدر نے دورے میں شاہ سلمان کو قیمتی روسی شاہین تحفے میں دیا۔ سعودی عرب کے دورے کے بعد روسی صدر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے روسی صدر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی