کرپٹ لوگوں کے ساتھ کرپٹ نظام کو بھی ختم کرنا ہے ،صداقت عباسی کی حکومتی حکمت عملی کی وضاحت

کرپٹ لوگوں کے ساتھ کرپٹ نظام کو بھی ختم کرنا ہے ،صداقت عباسی کی حکومتی حکمت ...
کرپٹ لوگوں کے ساتھ کرپٹ نظام کو بھی ختم کرنا ہے ،صداقت عباسی کی حکومتی حکمت عملی کی وضاحت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ کرپٹ نظام کو بھی ختم کرنا ہے ، ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں آزادی عطا کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ میں ان دنوں کا رکن ہوں جب تحریک انصاف میں تھوڑے سے بندے تھے اور ہم نے ایک خواب دیکھا تھا جس کی پہلی منزل ہم نے حاصل کرلی ہے اور اب دوسری منزل کی طرف ہم رواں دواں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپٹ لوگوں کوسزائیں بھی دلوانی ہیں اورڈوبے ہوئے اداروں کو بھی کھڑا کرنا ہے ۔ عمران خان اسلامی دنیا کے لیڈر کے طورپر ابھر رہے ہیں ، آج ملک سے باہر عمران خان کی عزت ہے اور کل سارے پاکستانیوں کی عزت بھی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کے ساتھ کرپٹ نظام کو بھی ختم کرنا ہے ، ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں آزادی عطا کریں گے ۔

مزید : قومی