میں جرنیلوں سے نہیں ڈرتا ، مفتی کفایت اللہ کھل کرسامنے آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہاہے کہ میں جرنیلوں سے ڈرتا نہیں ہوں ،جنرنیلوں کوسیاسی تجزیے دینے کی بجائے ہتھیاروں سے متعلق بات کرنی چاہئے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہاہے کہ عمران خان کولانے سے پہلے ان کے منہ کھول کردانت نہیں دیکھے گئے ، ہم نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں، ہم اقوام متحدہ میں 16ممالک اکٹھا نہیں کرسکے اور سارا نزلہ ملیحہ لودھی پر گرا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں جرنیلوں سے ڈرتا نہیں ہوں ۔جنرنیلوں کوسیاسی تجزیے دینے کی بجائے ہتھیاروں سے متعلق بات کرنی چاہئے ۔
مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ آج کشمیر بک گیا ہے اور اب صرف بات مظفر آباد کی ہورہی ہے اورپھر اسلام آباد کی ہو گی ، یہ بچہ سقہ کی حکومت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی نا اہل لوگوں کو منصب پر بٹھایا جائے تو ایسے ہی ہوگا ۔ مولانا رومی نے کہاہے کہ ایک ہزار آدمی کوقتل کردیا جائے اتنا بڑا گنا ہ نہیں ہے جتنا ایک نا اہل آدمی کو ایک ہزار لوگوں کا سردار بنا دینا ہے ۔