برطانوی ہائی کمیشن کے عشایئے میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کس سواری پر بیٹھ کر پہنچے؟جان کر آپ بھی خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے اعزاز میں اسلام آباد کے یادگارِ پاکستان میں تقریب منعقد کی گئی،اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور جوانا ڈریو کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے شاہی جوڑے کے اعزاز میں منعقدہ عشایے میں میں وزراء ، سفیر اور اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام اور شوبر سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہوئیں ۔تقریب میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہوئیں ۔شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ میڈلٹن رکشے میں سوار ہوکر شکر پڑیاں میں واقع یادگارِ پاکستان پہنچے۔برطانوی شاہی جوڑے نے تقریب کے لیے سبز رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، شہزادہ ولیم نے شیروانی زیب تن کی ،عشائیہ تقریب کیلئے پاکستان مانو منٹ کو خصوصی طورپر سجایا گیا ہے۔تقریب میں بڑی تعداد میں سفراء, وزراء اور اعلی سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہیں۔