عمران خان نے عوامی حمایت کھودی تو فوجی حمایت بھی کھو بیٹھیں گے ، سابق سیکرٹری خارجہ نے خبر دار کردیا

عمران خان نے عوامی حمایت کھودی تو فوجی حمایت بھی کھو بیٹھیں گے ، سابق سیکرٹری ...
عمران خان نے عوامی حمایت کھودی تو فوجی حمایت بھی کھو بیٹھیں گے ، سابق سیکرٹری خارجہ نے خبر دار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمدنے کہاہے کہ عمران خان بالکل اکیلے ہیں اور اس کو جن لوگوں نے گھیرا ڈالا ہواہے ، وہی لوگ ہیں جو پرانے ہیں اور چاہتے کہ ملک اسی ڈگر پر چلتا رہے، عمران خان کو مارکوپولو کے راستے پرڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر عمران خان نے عوامی کھودی تو فوجی حمایت بھی کھو بیٹھیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شمشاد احمد نے کہا کہ مودی تنہا ہوگیاہے اورخاص طور پر ان ملکوں میں جہاں اس نے پاکستان کوتنہا کرنے کی کوشش کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کردار ادا کررہے ہیں ، اس سے پتہ چل گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا کردار برقرار ہے ، مودی کومنہ کی کھانا پڑی ہے اور عمران خان سرخ رو ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک قیادت آئی ہے جس نے کہاہے کہ میںآئین وقانون کے مطابق حکمرانی کروں گا اور میرٹ کورواج دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اصلاحات نہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان بالکل اکیلے ہیں اور ان کو جن لوگوں نے گھیرا ڈالا ہواہے ، وہی لوگ ہیں جو پرانے ہیں اور چاہتے کہ ملک اسی ڈگر پر چلتا رہے ۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان کو مارکوپولو کے راستے پرڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ، اگر عمران خان نے عوامی حمایت کھودی تو فوجی حمایت بھی کھو بیٹھیں گے ۔

مزید : قومی