وزیر اعظم عمران خان کی شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں، خطے کے تنازعات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور

وزیر اعظم عمران خان کی شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں، خطے کے ...
وزیر اعظم عمران خان کی شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں، خطے کے تنازعات کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور

  



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران حان نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی اور خطے کے تنازعات کو سیاسی اور سفاتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر خطے کے اختلافا ت اورتنازعات کو سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، خطے میں امن وامان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تعاون کومزید بڑھانے پر بات چیت کی ۔وزیر اعظم عمران خان نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے سمیت اہم امور پربات چیت کی گئی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں