نااہل سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے،  25اکتوبر کا جلسہ  لوٹا پارٹی کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا:مولانا عبدالواسع

 نااہل سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے،  25اکتوبر کا جلسہ  لوٹا پارٹی کے خلاف ...
 نااہل سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے،  25اکتوبر کا جلسہ  لوٹا پارٹی کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا:مولانا عبدالواسع

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ملک کوتباہی سے بچانے کیلئے 25اکتوبر کو ہونے والا "جلسہ عام" جمہوریت پسندوں کے حق میں عوامی تائید جبکہ ناتجربہ کار لوٹا پارٹی کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا  ،نااہل سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے،  نئے پاکستان کے نام پر دو سال کے اندر پاکستان کو کئی سال پرانا بنادیا ، جمعیت علماء  اسلام کی کال پر  پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

 مولانا عبدالواسع نے کہا کہ آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہر محاذ پر پاکستان دیوالیہ پن کا شکار ہے، افسوس کا مقام ہے کہ کوئی ہمسایہ اور دوست ملک ہماری حمایت میں دو لفظ بولنے کیلئے تیار نہیں، جس کی خاص وجہ ناتجربہ کار اور نااہل حکمرانوں کی ناقص اور کمزور پالیساں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک محب وطن جماعت کی حیثیت سے ملک کے دفاع اور استحکام پر یقین رکھتے ہوئے کشمیری عوام کی  جدوجہد آزادی کی ہر قسم حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ خون پسینے سے ملک کی خدمت کرنے والے آج بھی استحصال کا شکار ہیں، یہ کٹھ پتلی حکومت ملک کی معاشی اور نظریاتی قاتل ہے  اس حوالے سے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی نظریے کی حفاظت کے لیے اپنا کردار اداکرے کیوں کہ اس وقت تک ہماری پالیسی پر امریکی و بیرونی سامراج کا دباؤ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے مقاصد کے حصول کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے، دو قومی نظریہ اور اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلامی شعائر کی حفاظت کیلئے آج بھی ہماری جدو جہد جاری ہے،حالات کی نزاکت کے پیش نظر ہماری جدوجہد سے عوام کو سکھ ملے گا ،عوام ان کا ظلم زیادہ برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے معیشت کا ستیاناس کردیا، حکومت تو چلا ہی نہیں سکتے ہیں کٹھ پتلی حکومت نے کشمیر سمیت قومی وقار کا سودا کردیاہے، کوئی غیرت مند پاکستانی ان کو معاف نہیں کرسکتا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -