وزیراعظم کے مشیروں، معاون خصوصی تقرر کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت

وزیراعظم کے مشیروں، معاون خصوصی تقرر کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے وزیر اعظم کے مشیروں اورمعاونین خصوصی کے تقرر کے خلاف دائردرخواست پر جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دے دی۔ درخواست گزارندیم سرور ایڈووکیٹ کی طرف سے وزیر اعظم کے مشیر وں اور معاونین خصوصی کے تقرر کے اقدام کو چیلنج کیاگیاہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ مشیروں اورمعاونین خصوصی کا تقرر آئین کے منافی ہے، دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ نے جواب دینے کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹربابر اعوان کا جواب بھی آنا ہے اورممکن ہے وہ خود پیش ہوں،عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے درخواست پر کارروائی 5نومبر تک ملتوی کر دی۔
جواب مہلت

مزید :

صفحہ آخر -