شہبازشریف فیملی،ترین شوگرملز کی درخواستوں پر وکلاء کے دلائل مکمل 

      شہبازشریف فیملی،ترین شوگرملز کی درخواستوں پر وکلاء کے دلائل مکمل 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف میاں شہباز شریف فیملی اور جہانگیر ترین کی شوگر ملوں کی درخواستوں پردرخواست گزاروں کے وکلاء سلمان اسلم بٹ اور سلمان اکرم راجہ کے دلائل مکمل ہوگئے،فاضل بنچ نے مقدمہ کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پرایڈیشنل اٹارنی جنرل سے جوابی دلائل طلب کرلئے ہیں،عدالت نے درخواست گزاروں کے حق میں جاری عبوری حکم امتناعی میں بھی توسیع کردی،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وفاقی کابینہ کوچینی بحران پر انکوائری کمشن کی رپورٹ کی بنیاد پر ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت جاری کرنے کااختیار نہیں،ایف آئی اے کو کارروائی سے روکا جائے۔

دلائل مکمل 

مزید :

صفحہ آخر -