تبدیلی کا نعرہ لے کرآنیوالے حکمران قومی مجرم بن چکے: سراج الحق 

تبدیلی کا نعرہ لے کرآنیوالے حکمران قومی مجرم بن چکے: سراج الحق 

  

 اسلام آباد (آئی این پی)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں کراچی کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیاگیا ہے،آج پورے ملک میں جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کے حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کر رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کی عوام اکیلے نہیں ہیں پاکستان کے عوام ان کی پشت پر ہیں، کراچی کے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ وہاں ہو نے والی مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا ہے،اور کراچی میں دوبارہ مردم شماری کی جا ئے کیو نکہ پہلی مردم شماری جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں حقوق کر اچی مارچ کے شر کا سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب اکٹر طارق سلیم جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا،جبکہ نائب ا میر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام اباد نصراللہ رندھاوا، مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری،زبیر صفدر بھی موجو د تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا حکمران مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں نااہل حکمرانوں نے عوام کے حقوق کا خون کیا ہے تبدیلی کا نعرہ لے کر آنے والے والے حکمران قومی مجرم بن چکے ہیں عوام کا جینا دوبھر کردیا گیا ہے،ہر آنے والا دن عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، آج اسلام آباد کو کنٹینرلگا کر بند کردیا گیا ہے، سرکاری ملازمین اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر ہیں، چار سو عوام سراپا احتجاج ہیں حکمران ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے لیکن ان اندھے بہرے حکمرانوں کو کیا علم کہ ریاست مدینہ کیسی تھی، انھوں نے کہا کراچی میں لوکل گورنمنٹ بھی وسائل نہ ہونے سے کام نہیں کرسکی وہ بھی فنڈز نہ ملنے کا رونا رو رہے ہیں۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -