جتنے مرضی مقدمات درج کر لیں بلاول کے قافلے کو نہیں روکا جا سکتا، کائرہ 

جتنے مرضی مقدمات درج کر لیں بلاول کے قافلے کو نہیں روکا جا سکتا، کائرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گوجرانوالہ کے صدر اعجاز سما کے خلاف آج ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک ہے اعجاز سما جیسے جیالے کو دھونس اور خوف سے ڈرایا نہیں جا سکتا۔جتنے مرضی مقدمات درج کر لیں چیئرمین بلاول بھٹو کے قافلے کو نہیں روکا جا سکتا انہوں نے کہا کہ بزدل حکمرانوں نے پارٹی اجلاس منعقد کرنے پر انکے خلاف کرونا پھیلاؤ کا مقدمہ درج کرادیاکیا لیاقت باغ کے جلسے سے کرونا نہیں پھیلا تھا وہاں کس پر مقدمہ درج ہوا۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نارووال، ننکانہ، شیخوپورہ،قصور اور حافظہ آباد میں بھی جیالوں کے خلاف پولیس کارروائی کی گئی گوجرانولہ پولیس حد کراس نہ کرے ورنہ کارکنوں اور جیالوں کو روکناہمارے لئے مشکل ہوگا۔
قمر زمان کائرہ 

مزید :

صفحہ آخر -