وزیراعظم مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ہیں،علی محمد خان
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے مسئلے سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے،حکومت کیلئے مہنگائی اور اپوزیشن میں سے کوئی بھی خطرہ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 35 سالوں میں اداروں کو تباہ کیا گیا ہے تو ان کی بحالی میں وقت لگے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سب کی رائے لیتے ہیں۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ دو سال میں کوئی بھی ملک ٹھیک نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اگر چاہتی ہے کہ پاکستان ٹھیک ہو تو آخری آپشن عمران خان ہیں۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے انہیں کوئی حق نہیں ہے کہ ہم سے سوال کریں۔
علی محمد خان