عوام نے نوازشریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا، میاں محمود الرشید

  عوام نے نوازشریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا، میاں محمود الرشید

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشیدنے کہاہے کہ نوازشریف 100سال بھی کوشش کر لیں عوام ان کے ملک دشمن بیانیے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔عوام نے نوازشریف کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے، حتیٰ کہ (ن) لیگ کے ارکان اسمبلی اور کارکن بھی اس بیانیے کے خلاف ہیں میاں محمودالرشید نے یہ بات پی ٹی آئی گوجرانوالہ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور رہنما ایس اے حمید، عثمان سعید بسرا ء  دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے میاں محمودالرشید نے کہاکہ سابق کرپٹ حکمران احتساب سے بچنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں اور ایک بار پھر اکٹھے ہوکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکناچاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کا غیرفطری اتحاد جلد تحلیل ہوجائیگا اورپاکستان کے عوام سابق کرپٹ حکمرانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے محمودالرشید نے مزیدکہاکہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات ان کی کرپشن کی وجہ سے بنے ہیں،انہیں اربوں کھربوں روپے کی لوٹ مار کا حساب دیناہوگا پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران کوئی میگاکرپشن کیس سامنے نہیں آیا عمران خان مشکلات کے باوجود ملک کو معاشی گرداب سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے اور سابق حکمرانوں کی کرپشن کو منطقی انجام تک پہنچاکر چھوڑیں گے۔

محمود الرشید

مزید :

صفحہ آخر -