پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک  بائیک سروس متعارف

  پاکستان کی پہلی پبلک الیکٹرک  بائیک سروس متعارف

  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ٹرانسپورٹ اور آلودگی کے بڑھتے مسائل کے حل کے حل کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر الیکٹرک موٹر سے چلنے والی ایزی بائیک سروس متعارف کرادی گئی، وفاقی وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے اگنائٹ کے زیر انتظام نیشنل انکوبیشن سے سینٹرسے تربیت یافتہ نوجوانوں نے اس منصوبے کیلئے ابتدائی طور پر بیرونی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، اس ضمن میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے ایزی بائیک سروس کو ڈیجیٹل پاکستان ویژن میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا، انھوں نے کہا کہ شہروں میں بڑھتے پبلک ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کی جانب یہ ایک سستا اور ماحول دوست قدم ہے جس پر کمپنی کے ذمہ داران سید محمد ہادی، علی اور دیگر مبارکباد کے مستحق ہین، وفاقی وزیر نے کہا امید ہے کہ اسلام آبد میں پائلٹ پراجیکٹ کے بعد اسے کراچی، لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں تک وسعت دی جائے گی۔

 الیکٹرک بائیک

مزید :

صفحہ آخر -