رضا کارانہ سرنڈر کرنیوالے افغان باشندوں کو عارضی اسٹے ویزا دینے کا اعلان 

  رضا کارانہ سرنڈر کرنیوالے افغان باشندوں کو عارضی اسٹے ویزا دینے کا اعلان 

  

  اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کردہ افغانستان کیلئے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی، برادر ہمسا یہ اسلامی ملک افغانستان کیلئے نئی ویزا پالیسی کی منظوری گزشتہ ماہ ستمبر کی 29تاریخ کو دی گئی تھی،جس میں پاک افغان پارلیمانی گرو پ سمیت تمام فر یقین کی رائے کو بھی شامل کیا گیا۔نئی ویزا پالیسی کے نفاذ کیلئے مزید اجلاس بھی بلائے جائیں گے تا کہ عملدرآمد کے دوران درپیش مسائل کو حل کیا جا سکے، پالیسی میں نادرا کی طرف سے جن افغان مہاجرین کو پروف آف رجسٹریشن کارڈ جاری کیا گیا، ان کیلئے ایک مرتبہ خصوصی رعایت دی گئی۔رضاکارانہ طور پر پروف آف رجسٹریشن کارڈ سرنڈر کرنیوالوں کو بدلے میں وزارت سفیران کی سفارش پر پاکستان میں قا نو نی اسٹے کیلئے ویزا جاری کر دیا جائیگا۔

افغان ویزا پالیسی

مزید :

صفحہ آخر -