بنگلہ دیش میں بد اخلاقی کے لیے  موت کی سزا کا نیا قانون لاگو کر دیا گیا 

بنگلہ دیش میں بد اخلاقی کے لیے  موت کی سزا کا نیا قانون لاگو کر دیا گیا 

  

ڈھاکہ (آن لائن) بنگلہ دیشی صدر عبدالحامد نے بد اخلاقی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کے قانون پر دستخط کر دیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر عبدالحامد نے ریپ یا  بد اخلاقی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کے قانون پر دستخط کرنے کے بعد یہ قانون لاگو کر دیا گیا۔  رواں ماہ کے آغاز میں مردوں کے ایک گروپ کی جانب سے  بد اخلاقی کے ایک واقعے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد بنگلہ دیش بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ پولیس اس سلسلے میں اب تک آٹھ افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ قبل ازیں بنگلہ دیش میں بد اخلاقی کی زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید تھی۔

 بد اخلاقی

مزید :

صفحہ آخر -