پیراگون ریفرنس‘ خواجہ برادران کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم 

پیراگون ریفرنس‘ خواجہ برادران کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی عدالت نے خواجہ برادران کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیاہے،دوران سماعت پیراگون سوسائٹی کی متاثرہ خاتون نے عدالت میں فریاد کرتے فاضل جج کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا خدا کا واسطہ ہے انصاف کریں،اللہ کے بعد اب آپ سے ہی انصاف کی امید ہے،فاضل جج نے کہا کہ آپ نے جو کہا وہ سن لیا ہے، آپ کی گواہی ہے  آپ کوبھی جلد بلائیں گے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو متاثرہ خاتون کی گواہی جلد ریکارڈ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،کیس کیس سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں اپنی حاضری مکمل کروائی،گزشتہ روزاس کیس کے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقصیٰ جبیں اور پٹواری عبدالغفور ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اوراپنابیان ریکارڈ کروایاجس کے بعد عدالت نے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -