اقراء کائنات قتل کے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر 

اقراء کائنات قتل کے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر 

  

لاہور(نامہ نگار)کاشانہ سکینڈل سے شہرت حاصل کرنے والی اقراء کائنات کے قتل کے مقدمے کے اندراج کے لئے سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ہے، ایڈیشنل سیشن جج لاہور نعمان محمد نعیم نے 26 اکتوبر 2020ء کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے،یہ درخواست مقامی شہری خلیل احمد نے اپنے وکیل ذیشان احمد اعوان کی وساطت سے دائر کی ہے،درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، سابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ اورسابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کے خلاف اندراج مقدمہ کی استدعا کی گئی ہے درخواست گزار وائس چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی خلیل احمد تھند نے درخواست میں اغوا، بداخلاقی، قتل عمد، اعانت جرم اور ثبوت مٹانے کی کوشش کے الزامات عائد کئے ہیں،درخواست کے ہمراہ مقتولہ اقراء کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم کی سفارشات اور اندراج مقدمہ کے لئے قبل ازیں تھانہ ٹاؤن شپ لاہور میں دی گئی درخواست بھی لف کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -