پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش سمیت 3قمار باز گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروش سمیت 3قمار باز گرفتار

  

لا ہو ر(کرائم رپو رٹر)ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں قمار بازوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری تھانہ چوہنگ اور نواب ٹاؤن پولیس کی کارروائیاں منشیات فروش اور 2قمار باز گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق تھانہ چوہنگ میں منشیات فروش ذوالفقار کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے 1کلو سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے  2قمارباز گرفتارکر کے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم سمیت چرس برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔

مزید :

علاقائی -