ناک،کان‘نازک اعضاء کٹی نعش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک گھر میں 50 سالہ قاری اقبال کی پھندا لگی نعش پڑی ہے جس پر پولیس موقع پرپہنچ گئی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا پولیس کے مطابق مقتول قادی اقبال کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کیا ہے اور بال، ناک،کان اور نازک اعضاء کٹا ہوا تھا پولیس نے مقتول قاری اقبال کے بھائی نیاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیامقتول قاری اقبال بہاولنگر کا رہائشی تھا،پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا عمل جاری ہے۔