پنجاب ایمرجنسی سروس کی 838 ٹریفک حادثات پر سروس کی فراہمی

پنجاب ایمرجنسی سروس کی 838 ٹریفک حادثات پر سروس کی فراہمی

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 838روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  531افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔344معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد  61فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں  اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات  332 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 25مسافر 426اور 128پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ219ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 192متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد61حادثات میں  76 متاثرین کیساتھ دوسرے اورملتان 48 حادثات میں 57متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل886متاثرین میں 699مرد اور187خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 146افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 529افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ211زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 665موٹر سائیکلز،118ا?ٹو رکشے،97موٹر کاریں،41وین09مسافربسیں،35ٹرک اور117دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -