شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں میاں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے عدالت نے رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے اشتہارات آویزاں کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیاہے  منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے،منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف عزیز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

مزید :

علاقائی -