ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمال بناکر 2گھروں کا صفایا کردیا: متعدد شہری بھی لُٹ گئے 

ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یر غمال بناکر 2گھروں کا صفایا کردیا: متعدد شہری بھی لُٹ ...

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دئیے گئے تفصیلات کے مطابق  چوہنگ کے علاقے میں مسلح ڈاکو عقیل کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاک20کی نقدی،زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے شمالی چھاؤنی کے علاقے میں مسلح ڈاکو عزیزالرحمن کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ60ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر فرار ہو گئے کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو ظفر اور فیملی سے2لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیورات، مغلپورہ کے علاقے میں ہمایوں اور فیملی سے 1لاکھ 40ہزار نقدی و زیورات، راوی روڈ میں زاہد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 34ہزار، گھڑی اور موبائل،مزنگ میں یوسف سے گن پوائنٹ پر28ہزار نقدی موبائل فون اور بادامی باغ سے گن پوائنٹ پر قربان سے 16ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور غازی آباد  اور گلبرگ سے گاڑیاں جبکہ گوالمنڈی،مصری شاہ اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -