مغل پورہ،  ڈاکٹروں کی غفلت سے زچگی کے دوران خاتون جاں بحق

مغل پورہ،  ڈاکٹروں کی غفلت سے زچگی کے دوران خاتون جاں بحق

  

لاہور (کرائم رپورٹر)مغل پورہ کے علاقے میں زچگی کے دوران 27 سالہ خاتون ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگئی۔ ہلاکت کے بعد ڈاکٹر اور عملہ لڑکی کی نعش چھوڑ کر ہسپتال سے فرار ہوگئے ورثاء نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا بتایاگیا ہے کہ شالیمار کا رہائشی تسلیم اپنی بیوی مائرہ کی ڈلیوری کے لئے علی ہسپتال مغل پورہ پہنچا جہاں پر اسکی بیوی کوزچگی کے دوران بیٹی پیدا ہوئی اور وہاں پر کو ئی ٹھیک ٹریٹمنٹ نہ کرنے سکنے کی وجہ سے مائرہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گئی اسی دوران ڈاکٹر زاہدہ اور دیگر عملہ ہسپتال چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا  ورثاء نے ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ ان ٹرینڈ ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مائرہ کی ہلاکت ہوئی ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے تاہم پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ 

مزید :

علاقائی -