آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس‘ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

     آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس‘ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس پر سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی ہے،عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیاہے،نیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،گزشتہ روزآشیانہ اقبال کیس کے گواہ شفیق اعجاز کے بیان پر جرح کی گئی،احد چیمہ کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے گواہ کے بیان پر جرح کی،اس کیس میں شریک ملزم شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چوہدری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی،نیب کی جانب سے شہباز شریف پر آشیانہ کا ٹھیکہ پی ایل ڈی سی سے لے کر ایل ڈی اے کو دینے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -