ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 2افراد شدید زخمی
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 23 سالہ قاسم موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا جبکہ غازی روڈ کے علاقے میں 68سالہ حلیمہ بی بی نامعلوم چنگ چی کی زد میں آ کر زخمی ہوگئی دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔