منشیات فروشوں، نشئی افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، اشفاق خان 

منشیات فروشوں، نشئی افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسے مکروہ دھندے میں دھکیلنے والے سماج دشمن عناصرکسی رعائت کے مستحق نہیں لاہور پولیس ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران کو تعلیمی اداروں کے گردونواح میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے  تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس نے ماہِ ستمبر کے دوران منشیات فروش اور استعمال کرنے والے750 افراد کو حراست میں لے کر شہر کے مختلف تھانوں میں 729مقدمات درج کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے21کلو 488گرام ہیروئن، 261کلو گرام سے زائد چرس،08کلو450 گرام افیون اور06ہزار 399 لٹر شراب برآمد کی گئیں منشیات فروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سٹی ڈویژن پولیس نے200، کینٹ 132، سول لائنز 85،صدر 129، اقبال ٹاؤن 78 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 126 منشیات فروش گرفتار کئے گئے اشفاق خان نے کہا کہ پولیس افسران منشیات فروشوں کے ساتھ نشئی افرادکیخلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں والدین اور اساتذہ بھی بچوں کو منشیات کے نقصانات بارے آگاہی دیں اور انہیں اس لعنت سے محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن کردار ادا کریں   شہری منشیات کا دھندہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

مزید :

علاقائی -