کرونا پھر سر اٹھانے لگا
اسلام علیکم پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں؟ امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے، اور ہم بھی اچھے ہی ہیں یقیناً جی ہاں لیکن خبریں کچھ اچھی سننے کو نہیں مل رہیں۔ جی ہاں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک دفعہ پھر کرونا سر اٹھانے لگا ہے اور معلوم پڑا ہے کہ کرونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے اور پنجاب سمیت سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں میں بھی کرونا کے متعدد کیسسز سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ٹی وی چینلز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا اور یقیناً صورتحال تشویش ناک ہے اور جناب وزیراعظم نے بھی واضح کر دیا ہے کہ کرونا بڑھا تو اسکول، شادی ہال اور دیگرعوامی اجتماعات پر بھی پابندی لگا دی جائے گی اور جناب وزیراعظم کے اس بیان سے عوام میں ایک دفعہ پھر بے چینی سی پھیلتی نظر آ رہی ہے۔ جی ہاں بہت سے دوست تو کہہ رہے ہیں کہ اللہ اللہ کر کے تو ملکی حالات بہتر ہوئے تھے، کاروبار زندگی معمول پر آئی تھی اور تو اور طالب علم بھی بہت خوش تھے کہ اسکول کھلے اور پڑھائی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا، لیکن اب دوبارہ اسکول بند ہونے کی خبر سے طلباء بھی پریشان ہو گئے۔
اور یقینا سب سے زیادہ پریشانی تو ان سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو ہے جن کا تعلق اپوزیشن سے ہے، جو حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور احتجاجی جلسوں کا اعلان بھی کر چکے، اگر کرونا کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا اور عوامی اجتماعات پابندی کی زد میں آ گئے تو یقیناً سیاسی جماعتوں کو جلسہ کرنے میں بے شمار رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے حفاظتی قدامت کو یقینی بناناہو گا، جی ہاں کرونا ایک ایسی وباء ہے جس کا علاج صرف اور صرف احتیاط ہی ہے، جتنی احتیاط کی جائے گی اتنا ہی اس وباء سے دور رہا جا سکے گا۔ تو بہر حال دوستوں آپ کو بھی کرونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے یقینا احتیاط برتنی چاہئیے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے، تو بہر حال دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو کرونا کی دوسری لہر سے محفوظ رکھے۔ آمین ثم آمین تو اسی دعا کے ساتھ اجازت آپ سے تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھ