ہاکی میں پاکستان کا نام روشن کرنا خواب ہے، اظفر یعقوب 

ہاکی میں پاکستان کا نام روشن کرنا خواب ہے، اظفر یعقوب 

  

 لاہور(افضل افتخار) پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اظفر یعقوب نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے کھیلنا میرے لئے باعث اعزاز ہے ہر میچ میں میری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میں ٹیم کی جانب سے زیادہ سے زیاد ہ گول سکور کروں اور عمدہ پرفارمنس دکھاؤں جس میں مجھے کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور پی ایچ ایف اس حوالے سے اپنا کردار بخوبی سر انجام دے رہا ہے جس کے مستقبل میں بہت اچھے نتائج برآمد ہوں گے  قومی ہاکی ٹیم بھرپور تربیت میں مصروف ہے جب بھی میدان میں اترے گی عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بھرپور محنت کی ہے اور میری خواہش ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کھویا مقام حاصل کرے لاک ڈاؤن میں بھرپورتربیت کاموقع ملا فٹنس پر توجہ دی جس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے عمدہ کارکردگی میری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -