نئے چیف سلیکٹر کیلئے محمداکرم مضبوط امیدوار

نئے چیف سلیکٹر کیلئے محمداکرم مضبوط امیدوار

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) مصباح الحق کی طرف سے عہدہ چھوڑ جانے کے بعد قوی امکان ہے کہ یہ سیٹ سابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم کو ملے شعیب اختر اور ظہیر عباس کا نام بھی اس عہدہ کے لئے لیا جارہا ہے۔ محمد اکرم کو یہ ذمہ داریاں آئندہ جنوبی افریقی سیریز کے دوران مل سکتی ہے۔یاد رہے کہ محمد اکرم 9 ٹیسٹ اور 23 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ محمد اکرم پی ایس ایل فرنچائزز پشاور زلمی کے کوچ بھی ہیں اس حوالے سے محمد اکرم نے کہا کہ عہدہ ملا تو ضرور قبول کروں گا اور میری کوشش ہوگی کہ میں بہترین ٹیم کاانتخاب کروں انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کا فروغ میرامقصد ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -