قومی ٹی20 کپ، نوجوان ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،عمران نذیر

قومی ٹی20 کپ، نوجوان ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے،عمران نذیر

  

 لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کا کہنا ہے کہ حیدر علی، ذیشان ملک، عبداللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو زبردست ٹیلینٹ ملا ہے۔ ایکسپریس سے با ت کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ  زمبابوے دوسری ٹیموں کی نسبت کمزور حریف سمجھی جاتی ہے لیکن کرکٹ میں مدمقابل کو آسان نہں لینا چاہیے، وائٹ بال کرکٹ میں ایک دو پلیئر کھیل کا نقشہ بدل دیتے ہیں،زمبابوے کی اعلان کردہ ٹیم میں بھی ایسیکرکٹرز ہیں جو پاکستانی بولرز کو ٹف ٹائم دے سکتیہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ایک بہتر کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترناچاہیے، ون ڈے میچز کے لیے زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی چاہیں، البتہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دیکر ان کے اعتماد میں اضافہ کیاجاسکتاہے۔سابق جارح مزاج اوپنر کیمطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں نئے لڑکوں کوپرفارم کرتے ہوئے دیکھ  کر بہت خوشی ہوئی ہے، حیدر علی،ذیشان ملک، عبداللہ شفیق کی شکل میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کا زبردست ٹیلینٹ ملا ہے۔

، حیدر علی تو پہلیہی اپنی پہچان بناچکیہیں، دوسرینوجوانوں کو بھی گروم کرنا ہوگا، سلیکٹرز کیساتھ کوچز بھی ان پر خاص نظر رکھنا ہوگی تاکہ یہ نوجوان آگے چل کر پاکستان کرکٹ کے لیے کام آسکیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -