جی سی یونیورسٹی سپورٹس بورڈ اجلاس میں 87 طلباء کے داخلہ کی منظوری

    جی سی یونیورسٹی سپورٹس بورڈ اجلاس میں 87 طلباء کے داخلہ کی منظوری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کا لج یو نیور سٹی لاہورکے یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کا اجلاس،87 طلباء کومیرٹ کی بنیاد پرانٹر میڈیٹ میں داخلہ کی ابتدائی منظوری دی گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جی سی یوسپورٹس کلبز کے صدور کی میرٹ پر داخلوں کو یقینی بنانے کی کا وشو ں کو سراہا۔بورڈ نے داخلے کی منظوری سے قبل ہر امیدوار کے معیاراور ٹرائلز کے نتائج کاتفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر زیدی کا کہنا تھاکہ میرٹ پرداخلے ہی جی سی یو سپورٹس مقابلو ں میں جی سی یو کے تاریخی مقام کو بحال کر سکتے ہیں۔

۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود سپورٹس ٹرائلز کی نگرانی کی تاکہ شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔وائس چانسلر نے کھیلوں کی بنیاد پر داخلے حاصل کرنے والے طلباء کے لئے خصوصی اسکالرشپ کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر صدرروئنگ کلب پروفیسرڈاکٹر حامد مختار کا کہنا تھا کہ پہلی بار ٹرائلز کے دوران خود کو با اختیار محسوس کیا۔خواجہ اظہر کا کہنا تھا کہ پریشر کے با وجو د میرٹ پر داخلے وائس چانسلر پر سپورٹ کے بغیر نا ممکن تھے۔ کا میاب ہونے والے طلباء کی انٹر ویو لسٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر لگا دی جا ئے گی اور انٹرویو کے بعد سپورٹس بورڈحتمی فہرست کا اعلان کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -