زمبابوے کیخلاف ٹی20 سیریز میں رضوان سے اوپننگ کروانے پر غور

  زمبابوے کیخلاف ٹی20 سیریز میں رضوان سے اوپننگ کروانے پر غور

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)  زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں وکٹ کیپر محمدرضوان سے اننگز کا آغاز کروانے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔محمد رضوان حالیہ قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کے پی کے کی جانب سے بطور اوپنر اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں۔ دوسری جانب ٹی ٹونٹی ٹیم میں آصف علی، سہیل تنویر اور محمد موسیٰ کی شمولیت کا امکان ہے جب کہ نسیم شاہ کی ٹیم میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان حیدرعلی، خوشدل شاہ،ظفرگوہر اور ذیشان ملک کے نام بھی زیر غور ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شمولیت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے محمد رضوان ٹی ٹونٹی کپ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کررہا ہے اس بنیاد پر پاکستان کرکٹ بور ڈ نے ان کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -