زونگ فور جی‘شوکت خانم میموریل کا آگاہی مہم کیلئے اشتراک

زونگ فور جی‘شوکت خانم میموریل کا آگاہی مہم کیلئے اشتراک

  

لاہور (پ ر) پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے صف اول کے ادارے زونگ فور جی نے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی مہم کے لیے ممتاز طبی ادارے شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے ساتھ باہمی اشتراک کر لیا۔عالمی وبا کرونا کے خطرات سے اپنے عملے کی حفاظت کے پیش نظر چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی سیشنز کا انعقاد آن لائن کیا گیا۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے ماہر ڈاکٹروں نے دو گھنٹہ دروانیہ کے تربیتی او آگاہی سیشن میں بیماری کے حوالے سے بنیادی نکات، علامات، ٹیسٹنگ، علاج اور اس سے بچاوکے لائحہ عمل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تربیتی سیشن کے بعد شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے ما ہرین نے شرکا کی جانب سے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ زونگ فور جی کے ترجمان نے تربیتی سیشنزکی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ زونگ فور جی کی جانب سے چھاتی کے سرطان پر منعقد کیے گئے پروگرام کا بنیادی مقصد اس بیماری سے بچاو کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زونگ فورجی اپنے صارفین کے ساتھ ساتھ اپنے عملے کی حفاظت اور صحت کو ہمیشہ اولین ترجیح دیتا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون زندگی میں کسی بھی وقت اس بیماری کا شکار ہو سکتی ہے لیکن بر وقت تشخیص، احتیاطی تدابیر اور علاج کے زریعے90 فیصد مریض مکمل صحتیاب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تربیتی سیشن کا انعقاد اسی نقطے کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ۔خواتین کو نہ صرف بیماری سے بچاو کے لیے تیار کیا جا سکے بلکہ بیماری کی بروقت تشخیص کی اہمیت سے روشناس کروایا جا سکے۔  شوکت خانم میموریل کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کے مارکیٹنگ اینڈ ریسورس ڈیویلپمنٹ آفیسر ذیشان سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چھاتی کا سرطان دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے مریضوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کیمطابق پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے مریضوں کی تعداد اس وقت ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔ ہر سال پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے تقریباً نوے ہزار نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جن میں سے لگ بھگ 40 ہزار خواتین مریض  موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ انکامزید کہنا تھا کہ چھاتی کے سرطان کے علاج میں جلد تشخیص نہایت اہمیت کی حامل ہے اور زونگ فور جی کے ساتھ اس آگاہی سیشن کا بنیادی مقصد بھی ٹیسٹنگ کی جانب راغب کرنا ہی ہے۔ چھاتی کیسرطان پر ماہرین صحت کے ساتھ اس تربیتی سیشن کا انعقاد زونگ فور جی کی جانب سیاپنے عملے کی حفاظت اور صحتمند پاکستان کو مطمع نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ایک کاروباری ادارے کی حیثیت سے زونگ فور جی معاشرے کی طرف اپنی ذمہ دریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور اس ضمن میں زونگ فور جی نے حالیہ کرونا بحران میں ہسپتالوں میں دواوں اور طبی آلات  کے ساتھ ساتھ بحران سے نبرد آزما صارفین کو مناسب داموں پر بہترین خدمات مہیاکر کے کیا۔

مزید :

کامرس -