جوبلی لائف کاڈیجیٹل استعمال بہتر بنانے کیلئے اوزونڈ سے اشتراک 

  جوبلی لائف کاڈیجیٹل استعمال بہتر بنانے کیلئے اوزونڈ سے اشتراک 

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں نجی شعبے کے صف اول کے انشورنس ادارے جوبلی لائف انشورنس نے اپنے صارفین کو جدت انگیز طریقے سے ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کے لئے اوزونڈ ڈیجیٹل (Ozoned Digital) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس اشتراک کی بدولت جوبلی لائف انشورنس اپنے صارفین کو خدمات پیش کرنے کے لئے مختلف اقسام کے ڈیجیٹل انٹرفیسز متعارف کرائے گا، اور اس کے نتیجے میں صارفین ایک انٹرفیس کے ذریعے اپنی انشورنس کی ضروریات میں مجموعی طور پر بہتری لاسکیں گے۔ ڈیجیٹائزیشن کی بدولت یہ اشتراک صارفین کو ایک ہی مقام سے آسان اور باسہولت رسائی کے جوبلی لائف کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ سال 2019-20میں پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 11 ملین اضافہ ہوا جس کے باعث ڈیجیٹل نظام میں اضافے کی مزید ضرورت اجاگر ہوئی جو پہلے سے ہی مختلف انڈسٹریز بالخصوص سروس انڈسٹری میں فعال ہے۔ جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او جاوید احمد نے کہا، "پاکستان میں سالانہ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 17 فیصد اضافے کے ساتھ انٹرنیٹ کا پھیلاؤ 35 فیصد ہے۔ جس رفتار سے پاکستان ڈیجیٹائزنگ کا عمل جاری ہے وہ غیرمعمولی ہے اور لوگ متوقع طور پر اس عمل کی بدولت روزمرہ زندگی میں آسانی کا مشاہدہ کریں گے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اس طرح تبدیل ہورہی ہیں کہ انشورنس کمپنیاں کس طرح سے اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں اور جوبلی لائف کا ارادہ ہے کہ بڑے پیمانے پر ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے صارف کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لاکر تبدیلی کے اس عمل کی قیادت کرے۔

" اوزونڈ ڈیجیٹل لمیٹڈ پاکستان کے سی ای او نعمان بن بشیر نے کہا، "انشورنس انڈسٹری انقلابی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے صارفین کی سہولت، شفافیت اور مزید بہتری کے دور میں داخل ہورہی ہے۔ اوزونڈ ڈیجیٹل کی سوچ یہ ہے کہ مسلسل ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کے ساتھ انشورنس انڈسٹری میں قائدانہ کردار ادا کیا جائے۔"  

مزید :

کامرس -