حضرت میاں میرؒ کے مزار کو عرق گلاب اور صندل سے غسل دیا گیا

حضرت میاں میرؒ کے مزار کو عرق گلاب اور صندل سے غسل دیا گیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اوقاف ومذہبی امور  کے زیراہتمام حضرت میاں میر ؒ  کے 397 ویں سالانہ غسل مبارک کی مناسبت سے تقریب میں وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد،سیکرٹری ٹرانسپورٹ شہریار سلطان، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی جسٹس (ر) میاں محمد اکرم بیٹو، ممبرامور مذہبیہ کمیٹی صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان،محمد فاروق مظہر ممبرامور مذہبیہ کمیٹی دربار حضرت میاں میرؒ،زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور،منیجر اوقاف سرکل نمبر 5  شیخ جمیل اختر اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دربار ہذا کو عرق گلاب اور صندل سے غسل دیا۔

 یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حضرت میاں میرؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات 8سے 9ربیع الاول منعقد ہوں گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -