جاتی امرا کے گھیراؤکے خلاف مذمتی قرارداداسمبلی میں جمع

  جاتی امرا کے گھیراؤکے خلاف مذمتی قرارداداسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جاتی امرا کے گھیراؤ اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پنجاب حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امرا کا گھیراؤ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔پنجاب حکومت نے جاتی امرا کے بعدگوجرنوالہ شہر کے مین راستے پر بھی کنٹینر کی بھاری تعداد جمع کرادی گئی ہے۔پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کے عالم میں سیاسی کارکنوں کی پکڑدھکڑ کررہی ہے

۔نجاب اسمبلی کا یہ ایوان اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب حکومت کے اس غیر جمہوری اقدام کا فوری نوٹس لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -