منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر بڑے سٹوروں کو جرمانے، چینی کے 1200تھیلے ضبط 

  منافع خوری، ذخیرہ اندوزی پر بڑے سٹوروں کو جرمانے، چینی کے 1200تھیلے ضبط 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کردی۔ ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ 581 مقامات کی چیکنگ کی گئی،63 خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ 01 لاکھ 98 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ 02 مقدمات کا اندراج کرواکر 02 افراد کو گرفتار کروایا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی و فروٹ منڈیوں میں پرائس کنٹرول پر سخت کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے علامہ اقبال زون میں الفتح گڑھ، رحیم سٹور اور فریش لی کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے آٹا کا وزن چیک کیا. الفتح گڑھ سٹور کو 50 ہزار جبکہ فریش لی سٹور کو 30 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹل سٹور میں دو یا تین ڈی سی کاؤنٹر ہونے چاہیے، آٹا، چینی اور دالوں کی قلت نہ ہو، سٹاک پورا ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ اگر  ڈی سی کاؤنٹرز کو اچھے طریقے سے نہ چلایا گیا تو پورے سٹوروں کے اندر ڈی سی ریٹس کو نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے رحمن پورہ راجہ مارکیٹ کا بھی دورہ کیا،جن دکانوں پر آٹا موجود نہیں تھا انہیں دو دن کے اندر اندر آٹا کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ اگر دو دن کے اندر ان دکانوں پر آٹا کی فراہمی نہ ہوئی تو ان دکانوں کے چالان اور سیل کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول اور آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا اللہ چوک پر واقع سچی چکی کا دورہ کیا، چینی اور آٹا ذخیرہ کرنے پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے حمزہ ٹاؤن فیروز پور روڈ پر چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی اور 50 کلو کے 1200 چینی کے بیگز تحویل میں لے لئے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -