اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ تنظیمی دورے پر ہری پور پہنچ گئے

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ تنظیمی دورے پر ہری پور پہنچ گئے

  

لاہور (پ ر) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ ناظم اعلی اسلامی جمعیت پاکستان حمزہ محمد صدیقی 4 روزہ تنظیمی کے لئے ہری پور  پہنچ گئے۔ دورے میں ہری پور اور مانسہرہ ڈویژن کی تمام علاقہ جات، مقامات، اور کالجز کے ذمہ داران اور اراکین سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران تنظیمی کام کا جائزہ، انفرادی رپورٹس اور جمعیت کی کمپین "تعلیم سے تعمیر" پر کارکنان کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔تعمیر سے تعلیم مہم پر  ناظم اعلی جمعیت کارکنان سے خصوصی گفتگو کریں گے جس سے کمپین کے ہر ویک جیسے اساتذہ ویک، ایجوکیشن ایکسپو ویک، اقبال ویک، بک فیئرز و دیگر تمام پروگرامات کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -