حضرت مجددا لف ثانی کی دین اسلام کیلئے بے مثال خدمات ہیں، ولید شرقپوری 

حضرت مجددا لف ثانی کی دین اسلام کیلئے بے مثال خدمات ہیں، ولید شرقپوری 

  

  لاہور (لیڈی رپورٹر) حضرت مجدد الف ثانیؒ نے دین اسلام کی حفاظت فرمائی اور اس کی ترویج و اشاعت کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر دیا۔آپ نے تمام تر مصائب و تکالیف کے باوجود باطل کے سامنے سر نہ جھکا، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ کی تعلیمات کو عام کیا جائے ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں یوم حضرت مجدد الف ثانیؒ کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران کیا۔اس تقریب کااہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔ تقریب کے مہمان خاص سجادہ نشین آستانہئ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری تھے۔صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری نے کہا کہ اکبر بادشاہ نے جب دین اسلام کا حلیہ بگاڑنے کی ناپاک جسارت کی تو حضرت مجدد الف ثانیؒ میدان عمل میں نکلے اور اس فتنے کا بھرپور مقابلہ کیا۔ جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا بہترین جہاد ہے۔مولانا شیر محمد نقشبندی نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانیؒ نے خطے میں مسلمانوں کے وجود کو برقرار رکھااور اسلام کو ازسر نو زندہ کیا۔مولانا مشتاق احمدنے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانیؒ نے علمی وروحانی میدان میں کارہائے نمایاں انجام دیے۔ حکیم میاں محمد آصف نقشبندی،پروفیسر راؤ ارتضیٰ اشرفی،بیگم خالدہ جمیل نے بھی خطاب کیا۔آخر میں شاہد رشید نے کہا کہ تحریک پاکستان میں علماء ومشائخ نے بھرپور حصہ لیا۔ حضرت مجدد الف ثانیؒ نے تبلیغ اسلام کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔

آپ ؒ کی جدوجہد کے طفیل عام مسلمان بد عقیدگی اور گمراہی سے محفوظ رہے۔حضرت مجدد الف ثانیؒ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کرنے کا عزم کریں۔ پروگرام کے آخر میں صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری نے دعا کروائی۔ بعدازاں لنگر تقسیم کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -