ارجمند مقصود کو فلاحی خدمات پر کینیڈا کا سرٹیفکیٹ جاری
لاہور(سٹی رپورٹر) ممبر آف پارلیمنٹ برمپٹن نارتھ(کینیڈا)نے چیف ایگزیکٹو محمود فارمیسی ارجمند مقصود کو فلاحی سماجی اور اقتصادی خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ ربی سہوتا کی جانب سے جاری کئے جانے والے لیٹر میں چیف ایگزیکٹو محمود فارمیسی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
پاکستان اور کینڈا میں بزنس کمیونٹی کی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے انتھک محنت اور کووڈ 19 کے دوران تاجروں اور مفلوک الحال متوسط طبقے کیلئے فلاحی اور رضاکارانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ارجمند مقصود نے دنیا کی بااثر اور طاقتور پارلیمان سے تعریفی خط جاری ہونے پر خدائے بزرگ و برتر کا شکر بجالاتے ہوئے کمیونٹی سے محبت لگن عزم اخلاص کے ساتھ انتھک خدمت کا انعام اور ثمر قرار دیا یے۔