بجلی چوروں کے خلاف کارروائی غیر قانونی کنکشن منقطع
لاہور(خبر نگار)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات پرایسٹرن سرکل میں ایس ای افضل ندیم کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او واہگہ روڈ سب ڈویژن ثوبان صدیق نے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ بھیسن،ہندو گجراں، ڈوگراں، باگڑیاں اورواڑا گجراں کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیاکے دوران 453 کنکشنز چیک کئے،78 کنکشنز میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کررہے تھے۔ 225,650یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔ ایس ڈی او فتح گڑھ سب ڈویژن محمد رضوان نے فتح گڑھ،چمن پارک،محلہ مراد پورہ،حمید پورہ،شاہ دین پارک میں چھاپے مارے۔
اور گلشن حیدر سکیم کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔35کنکشنز میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں 105,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکے87 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔