مہنگائی نے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا،حافظ عبدالرحمن

 مہنگائی نے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا،حافظ عبدالرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے نائب صدر حافظ عبدالرحمان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل سے مشکل ترین ہوتا جارہا ہے۔  ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی  شرح سے سفید پوش طبقے کیلئے بھرم رکھنا مشکل ہوچکا ہے  غریب کا چولہا ٹھنڈا ہوگیا ہے۔


 اور نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت ترین اقدامات کرے۔ تاجر برادری اس مہنگائی کے حالات میں شدید بحران کا سامنا کررہی ہے۔ مارکیٹوں بازاروں میں کام نہ ہونے کی وجہ سے تاجر شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔