شہرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،شوکت علی
لاہور (نمائندہ خصوصی)چیف کارپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ لاہور شوکت علی نے کہا ہے کہ لاہور کے مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں۔ ہم انشاء اللہ تعالیٰ لاہور کے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ان خیالات ا ظہار انہوں نے ممبر کشمیر اسمبلی غلام محی الدین دیوان اور چوہدری خلیل جٹ صدر یوسی 28 کے ساتھ خصوصی ملاقات کرنے کے موقع پر یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور تاریخی شہر ہے اور آبادی کے لحاظ سے بھی بڑا شہر ہے۔ انشاء اللہ ہم یہاں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جلد از جلد یہ مسائل حل کریں گے۔