”بلبلے“سیزن،2میرا کردار پہلے سے زیادہ بہتر نظر آرہا ہے،عائشہ 

 ”بلبلے“سیزن،2میرا کردار پہلے سے زیادہ بہتر نظر آرہا ہے،عائشہ 

  

لاہور(فلم رپورٹر) کامیاب مزاحیہ ڈرامہ’’بلبلے“ اپنی نئی اقساط کے ساتھ ٹیلی ویژن سکرین پرکامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کے لئے مداح بے حد پرجوش ہیں۔اس مزاحیہ ڈرامے میں عائشہ عمر، حنا دلپذیر، محمود اسلم اور نبیل مرکزی کردار نبھارہے ہیں جو پاکستانی خاندانوں کے مزاحیہ رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔”بلبلے“کے نئے سیزن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ ’ہم نئی اقساط کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔نئے سیزن کی کہانی پہلے جیسی ہی ہوگی، تاہم اس میں کچھ نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں۔

، بچے بڑے ہوچکے ہیں اس ڈرامہ کو بے پناہ شہرت حاصل ہورہی ہے۔

مزید :

کلچر -