عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کو پورا کرینگے، مسرت جمشید
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے طے شدہ اصولوں کو پیش نظر رکھا جائے گا آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے گوجرانوالہ شو کا فلاپ ہونا نوشتہ دیوار ہے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ انتشار پھیلانے کی منصوبہ بندی کرنے والے تنہا ہو رہے ہیں اس لئے اب بھی وقت ہے کہ اپنی پالیسی تبدیلی کر لی جائے درجنوں جماعتیں مل کر کارکنوں اور عوام کو ورغلانے کے لئے کوشاں ہیں،عوام ان سے پوچھتے ہیں آپ نے اپنے ادوار میں لوٹ مار کے سوا کیا کارنامے سرانجام دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری کو ہر صورت پورا کرے گی انہوں نے کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جلسے جلوس اپوزیشن کا حق ہے لیکن اپوزیشن کے کچھ عناصر انتشا رپھیلانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں جس کے تدارک کے لئے پیشگی اقدامات نا گزیر ہیں۔
مسرت جمشید