صدر مملکت نے سینیٹ و قومی اسمبلی  کے اجلاس کل طلب کرلئے

  صدر مملکت نے سینیٹ و قومی اسمبلی  کے اجلاس کل طلب کرلئے

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر دونوں ایوانوں کے اجلاس کل(جمعہ) کو طلب کرلئے۔اجلاس میں ملک بھر میں مہنگائی،بے روزگاری کے علاوہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک بھی زیر بحث آئے گی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے بدھ کے روز ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس 16 اکتوبر (کل جمعہ) کو طلب کر لئے ہیں،سینیٹ کا اجلاس صبح10 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے زیر صدارت ہوگاجبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام چار بجے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا،صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی۔

صدر مملکت

مزید :

صفحہ آخر -