پکڑ دھکڑ کا کوئی فائد ہ نہیں، جلسہ اور قافلے نہیں رکیں گے،سعد رفیق

پکڑ دھکڑ کا کوئی فائد ہ نہیں، جلسہ اور قافلے نہیں رکیں گے،سعد رفیق

  

 لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں بینرز اتارنے اور پکڑ دھکڑ کا کوئی فائد ہ نہیں انتظامیہ شرارتوں میں مصروف ہے جلسہ اور قافلے نہیں رکیں گے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب تک جلسے کی اجازت نہیں دی گئی کہا جا رہا ہے کریک ڈاؤن ہوگا پھر کہا گیا کوئی کریک ڈان نہیں ہوگا حکومت کی جانب سے شرارتیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا غداری کا مقدمہ درج کرا کر حکومت خود ہی بیک فٹ پر چلی گئی حکومت کو نہیں کہا کہ بغاوت کے مقدمے واپس لیں یہ غداری کے مقدمے اصل میں غداری کے تمغے ہیں ہر آمرانہ دور میں یہی کچھ ہوا 72 سال میں پاکستان نے کچھ نہیں سیکھا سعد رفیق کا کہنا تھا گوجرانوالہ جلسہ پی ڈی ایم کے رخ کا تعین کرے گا کراچی کا18 اکتوبر کا جلسہ بھی بہت اچھا ہوگا پیپلزپارٹی نے اچھی تیاری کی ہے انہوں نے کہا مشرف کا مارشل لا ء نہ لگتا تو لاہور تا کراچی موٹر وے2002 تک مکمل ہوچکی ہوتی سکھر تا حیدرآباد موٹروے کا حصہ ابھی بھی نہیں بن سکا منصوبوں میں تاخیر سے لاگت بڑھ جاتی ہے۔

سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -