وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف پمز ہسپتال کی درخواست مسترد 

  وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف پمز ہسپتال کی درخواست مسترد 

  

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پمز ہسپتال کی درخواست مسترد کر تے ہوئے پمز ہسپتال کو تقرری کے عمل سے متعلق رپورٹ 45 دن میں وفاقی محتسب کو پیش کرنے اور خلافِ ضابطہ تقرری کرنے پر انکوائری کرنے اور رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیدوار عاصم حنیف نے ڈرافٹس مین کے عہدے کیلئے درخواست دی تھی اور تحریری امتحان میں 63 نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی تھی،عاصم حنیف کو انٹرویو میں 6 نمبر دے کر فیل کردیا گیا تھا،عاصم حنیف نے اس نا انصافی کے خلاف وفاقی محتسب میں درخواست دائر کی تھی،سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ عاصم حنیف کو انٹرویو میں کم نمبر دے کر میرٹ لسٹ میں نیچے بھیج کر نقصان پہنچایا گیا،تحریری امتحان میں عاصم حنیف سے 15 فیصد کم نمبر حاصل کرنے والی امیدوار کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دئیے گئے۔وفاقی محتسب نے انٹرویو کے عمل کو کالعدم قرار دے دیا تھا،پمز نے وفاقی محتسب کے اس فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے سامنے درخواست دائر کی تھی۔

پمز ہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -